پاکستان

فیروزوالہ: خدیجہ لاء کالج کی شاندار افتتاحی تقریب

فیروزوالہ (علی بخاری): فیروزوالہ کے علاقے رچنا ٹاؤن میں خدیجہ لاء کالج کی شاندار افتتاحی تقریب، تعلیمی میدان میں کامیابی کے بعد سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد اقبال کی جانب سے قانون دانوں کی درسگاہ کا قیام احسن اقدام ہے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری طاہر نصراللہ وارثی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، ثاقب اکرم گوندل امیدوار صدر لاہور ہائیکورٹ، ملک ناصر علی نسیم سیشن جج پرنسپل تھے۔ مقررین کی جانب سے خدیجہ لاء کالج کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

تقریب میں ڈاکٹر رمضان وٹو، ریاض احمد ہاشمی، پروفیسر اختر سندھو پرنسپل جی آئی سی سی ایل، چوہدری کاشف ڈھڈر صدر فیروزوالہ بار، ملک راحیل اسلم ڈھکو جنرل سیکرٹری فیروزوالہ بار، چوہدری شاہد بٹر، رانا عباس علی خان کے علاؤہ وکلاء کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں خدیجہ لاء کالج کے ڈائریکٹر ملک محمد اقبال کی طرف سے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button