26ویں مردوں اور 19ویں خواتین کی قومی بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام 26ویں مردوں اور 19ویں خواتین کی قومی بیس بال چیمپئن شپ کا گوجرانوالہ کینٹ میں شاندار آغاز ہو گیا، چیمپئن شپ 10 سے 17 فروری 2025 تک جاری رہے گی، جس میں ملک بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ان ٹیموں میں چاروں صوبوں کے علاوہ فیڈرل، گلگت بلتستان، آرمی، واپڈا، ایچ ای سی، اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین، HI(M)، GOC 17 ڈویثرن تھے۔ انہوں نے باضابطہ طور پر پہلی پچ پھینک کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا اور مقابلوں کا آغاز کیا۔تقریب میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکریٹری سید فخر علی شاہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر حمود لکھوی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر معظم خان کلیئر سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ی چیمپئن شپ کی بنیاد پر مئی 2025 میں ایران میں منعقد ہونے والے ویسٹ ایشیا کپ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب جبکہ ایشین کوالیفائنگ را¶نڈ، تھائی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب بھی کیا جائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فخر علی شاہ ، معظم خان کلیئر نے کہا کہ چیمپئن شپ نہ صرف بہترین ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا ذریعہ ہے بلکہ پاکستان میں بیس بال کے فروغ کے لیے بھی ایک م¶ثر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی محنت کو سراہتے ہوئے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے عزم کا اعادہ کیا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں