پاکستان

جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات

وزارت قانون و انصاف نے ہائی کورٹس کے قائم مقام چیف جسٹس کے نوٹی فکیشنز جاری کر دیے، جس کے مطابق جسٹس سردار سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس محمد اعجاز سواتی کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سپریم کورٹ کے بطور ایکٹنگ جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک، ایک جج کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کر دیا گیا تھا۔

جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائی کورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button