سپورٹس
سہ فریقی سیریز: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

سہ فریقی سیریز کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، 14 فروری کو ہونے والے فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گے۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے والے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 353 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام ثابت ہوا تاہم مڈل آرڈر میں آنے والے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی سینچریوں کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی حاصل کرلیا۔