سیاسیات

آئی ایم ایف وفد کی عدلیہ سے ملاقات دنیا کا منفرد واقعہ ہے، مولانا فضل الرحمٰن

امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد کی عدلیہ سے ملاقات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ہماری عدلیہ سے ملنا چاہتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں ملے ہیں، ان کا کس طرف اشارہ ہے؟

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ لگتا یہ ہے کہ بہترین معیشت کا تعلق عدل و انصاف کے ساتھ ہے اور ان کو ہمارے عدل و انصاف پر تحفظات ہیں، شاید اس وجہ سے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button