پاکستان
لیبیا کشتی حادثہ میں پاکستانیوں سمیت65 مسافر جاں بحق

پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب جس کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے اس میں پاکستانی بھی سوار تھے۔
پیر کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے نے مطلع کیا ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والا ایک بحری جہاز الٹ گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں یورپ جانے کا خواب لے کر غیر قانونی راستوں سے سمگلرز کی مدد سے سفر کرنے والے کئی پاکستانی اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں