دنیا

بنگلہ دیش: ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد گرفتار

بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شروع کیے گئے ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ کے تحت ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذرائع نے بی بی سی بنگلہ کو اس معلومات کی تصدیق کی۔

پولیس ہیڈکوارٹر نے اتوار کی سہ پہر تک گرفتاریوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے 1,034 کو رینج پولیس کے علاقوں میں، یعنی ملک کے اضلاع میں، اور 274 کو میٹروپولیٹن علاقے میں گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 82 افراد کو صرف غازی پور میٹروپولیٹن علاقے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عبوری حکومت نے جمعے کی رات ایک سابق وزیر کے گھر پر حملے کے جواب میں غازی پور سمیت ملک بھر میں ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعد وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے ذریعے ’آپریشن ڈیول ہنٹ‘ کیا جائے گی۔

بدھ کو انڈیا میں پناہ گزین سابق وزیراعظم اور مجیب الرحمٰن کی بیٹی شیخ حسینہ کی تقریر کے دوران ان کے والد کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا اور اسے بلڈوز کر دیا گیا تھا

جواب دیں

Back to top button