پاکستان

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل سپریم کورٹ کے قریب وکلا اور پولیس میں تصادم

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے۔ وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائیوے کو بلاک کر دیا جائے گا۔

کچھ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس کٹس پہنے پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں۔

بعض وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا ’پُرامن‘ احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججز کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس ہوگا جسے سپریم کورٹ کے موجودہ چار ججز نے 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق درخواستوں پر فیصلے تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا

جواب دیں

Back to top button