کاروبار

سعودی فاسٹ فوڈ کا معروف ادارہ ‘البیک’ پاکستان میں بھی بزنس کرے گا

پاکستان کے وزیر تجارت کی طرف سے پاکستان کی دوسرے ملکوں کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ان کی اس سلسلے میں جدہ کے کاروباری حضرات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وزیر تجارت جام کمال نے ہفتے کے روز امید ظاہر کی ہے کہ سعودی ‘فوڈ چین البیک ‘ جلد پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ انہوں نے یہ بات کہتے ہوئے بتایا پاک سعودی تجارت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب یہ 700 ملین ڈالر کی سطح پر ہے۔

واضح رہے سعودی عرب ترسیلات زر کا بھی اہم ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے ، سعودی عرب سے پاکستانی کارکن ہر سال اربوں ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجتے ہیں۔ حالیہ ترسیلات زر کی سطح 4.7 ارب ڈالرتک گئی ہے۔

وزیر تجارت نے بتایا جدہ میں ان کی سعودی کاروباری حضرات کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا سعودی عرب کی ہر دلعزیز فوڈ چین ‘ البیک ‘ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر پچھلے سال دستخط ہو گئے تھے۔ تاکہ یہ پاکستان میں بھی اپنے ‘ آؤٹ لیٹس ‘ کھولنے کا آغاز کرے۔

جام کمال نے بتایا ان کی ‘ البیک ‘ کی مالک رامی ابو غزالہ سے بھی جدہ سے ملاقات ہوئی ہے ، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کمپنی نے پاکستان میں اپنی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تجارت نے کہا ‘ اس فوڈ چین کے پاکستان آنے پر پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جبکہ ‘البیک ‘ کو بھی پاکستان میں دوستانہ ماحول و خیر مقدم ملے گا۔’ انہوں نے اپنے ‘البیک ‘ کے وزٹ کا بھی ذکر کیا ۔ یاد رہے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

جواب دیں

Back to top button