سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے مزید پارلیمانی وفود لاہور پہنچ گئے
پنجاب اسمبلی میں منعقد ہونے والی پہلی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے مزید 4قومی اور بین الاقوامی پارلیمانی وفود لاہور پہنچ گئے۔
پہلی سی پی اے کانفرنس میں شرکت کے لیے سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ اویس قادر شاہ لاہور پہنچ گئے۔
پینانگ اسٹیٹ اسمبلی ملائیشیا کے ڈپٹی سپیکر داتوء ازرول مہاتیر بن عزیز (Hon. Dato’ Azrul Mahathir Bin Aziz) کی قیادت میں 4 رکنی پارلیمانی وفدلاہور پہنچ گیا۔
سی پی اے کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جارویس مٹیا (Jarvis Matiya) بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
پارلیمنٹ آف مالدیوز کے ڈپٹی سپیکر احمد ناظم (Hon. Ahmad Nazim) کی قیادت میں اراکین اسمبلی سمیت 4 رکنی پارلیمانی وفدلاہور پہنچ گیا۔
قومی و بین الاقوامی وفود کا استقبال پنجاب اسمبلی کی اراکین حنا پرویز بٹ، رشدہ لودھی اور محمد احمد خان لغاری نے پرتپاک انداز میں کیا۔