’پنجاب کی جانب تمام راستے بند کردیں گے‘، پی ٹی آئی کی ایک بار پھر اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن اب بغیر رابطہ کیے نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، پی ٹی آئی اس وقت مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج بھی شامل ہے اور صوابی میں فائنل ہوا ہے 8 فرور تاریخ کو احتجاج کیا جائے گا۔