دنیا
چار اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 200 فلسطینی قیدی رہا، مغربی کنارے میں استقبال

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں سنیچر کے روز چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کی رہائی کے بدلے 200 فلسطینی قیدیوں کو مغربی کنارے پہنچا دیا گیا
اسرائیلی جیل سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنیچر کے روز رہا ہونے والے تمام 200 فلسطینی قیدیوں کو واپس مغربی کنارے پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں اے ایف پی اور روئٹرز کی جانب بتایا گیا ہے کہ ’اسرائیلی سیاسی حکام کی منظوری کے بعد تمام فلسطینیوں کو اوفر اور کٹیوٹ جیلوں سے رہا کر دیا گیا۔‘
بی بی سی نیوز کے نامہ نگار جون ڈونیسن نے رام اللہ میں اسرائیل کی جانب سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش ہجوم کی جانب سے استقبال ہوتے دیکھا