دنیا

جنگ بندی معاہدہ، حماس کا 4 اسرائیلی خواتین کو آج رہا کرنے کا اعلان

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے حماس 4 اسرائیلی خواتین کو آج رہا کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رہائی پانے والی خواتین کے نام جاری کردیے ہیں جن میں کارینا آرائیف، ڈینیلا جلبو، ناما لیوی اور لیری الباگ شامل ہیں۔ چاروں خواتین کا تعلق اسرائیلی فوج سے ہے۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

اسرائیل 100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ ادھر تل ابیب میں یرغمالیوں کی بازیابی اور جنگ بندی معاہدے پرعمل درآمد کے لیے مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی دہشت گردی تاحال جاری ہے، اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قباطیہ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
ادھر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، کئی گھروں کو مسمار کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

جواب دیں

Back to top button