پاکستان

قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ میں بھی پیش

ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024 ایوان بالا (سینیٹ) میں بھی پیش کردیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ کمیٹی کوبھیجوا دیا، اپوزیشن نے ڈائس بجا کر احتجاج کیا تو صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت اجلاس ہوا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات معطل کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 پیش کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بجھوا دیا۔
بل پیش کیے جانے کے دوران بھی اپوزیشن کا احتجاج جاری رہا جبکہ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آوٹ کیا۔

ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی پیش کیا گیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ قائمہ کمیٹی 3 روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرے ، اجلاس 27 جنوری شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button