ساری شرارت ہمارے آرڈر کی ہے: جسٹس عقیل عباسی

بینچز کے اختیارات کے کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس عقیل عباسی نے کہا ہے کہ ساری شرارت ہمارے آرڈر کی ہے۔
بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے کی۔
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے عدالت سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر دی
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی حکم پر بینچ بنانے کے معاملے پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے بنیادی سوال یہ ہے کہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں ججز کمیٹی کیس واپس لے سکتی تھی؟
عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ کچھ ججز کو کم اختیارات ملنا اور کچھ کو زیادہ، ایسا نہیں ہو سکتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ سوال الگ ہے، اگر ہم آرٹیکل 191 اے کی تشریح کا کیس سنتے تو یہ سوال اٹھایا جا سکتا تھا، ہمارے سامنے کیس ججز کمیٹی کے واپس لینے سے متعلق ہے، چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس امین الدین خان ججز کمیٹی کا حصہ ہیں، بادی النظر میں دو رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا، اگر ججز کمیٹی جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کریں تو معاملہ فل کورٹ میں جا سکتا ہے، اس سوال پر معاونت دیں۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے اس معاملے پر کنفیوژن تو ہے،
جسٹس عقیل عباسی نے حامد خان سے سوال کیا کہ آپ آرٹیکل 191 اے کو کیسے دیکھتے ہیں؟ ماضی میں بینچز ایسے بنے جیسے معاملات پر رولز بنانا سپریم کورٹ کا اختیار تھا، اب سپریم کورٹ کے کچھ اختیارات ختم کر دیے گئے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کا سوال آجائے گا۔
کیا کسی ملک میں بینچز عدلیہ کے بجائے ایگزیکٹو بناتا ہے؟ جسٹس منصور
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کیا کسی ملک میں بینچز عدلیہ کے بجائے ایگزیکٹو بناتا ہے؟ کوئی ایک مثال ہو؟
وکیل حامد خان نے کہا کہ بینچز عدلیہ کے بجائے ایگزیکٹو بنائے ایسا کہیں نہیں ہوتا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 191 اے کے تحت آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن بنائے گا۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ 191 اے کو سامنے رکھیں تو کیا یہ اوور لیپنگ نہیں ہے؟
وکیل حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کمزور نہیں کر سکتی
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کمیٹی جوڈیشل آرڈر فالو نہیں کرتی تو پھر کیا ہو گا؟
عدالتی معاون وکیل حامد خان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے پاس آئینی بینچ کے کیسز مقرر کرنے کا اختیار ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ راجہ عامر کیس میں بھی فل کورٹ بنا تھا۔
حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی سے سپریم کورٹ کے علاوہ ہر عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کر سکتی ہے، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو کم نہیں کر سکتی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 2 اے کے تحت پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کیس واپس لے سکتی ہے یا نہیں؟ کیا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کر سکتی ہے؟
وکیل حامد خان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کرنے والی صورتِ حال نہیں ہونی چاہیے
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز 1980ء کے تحت فل کورٹ چیف جسٹس بنائیں گے یا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی؟ کیا جوڈیشل آرڈر سے فل کورٹ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا جاسکتا ہے؟
وکیل حامد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارات بڑھا سکتی ہے، کم نہیں کر سکتی، آرٹیکل 191 اے میں آئینی بینچز کا ذکر ہے، سپریم کورٹ میں ایک آئینی بینچ کا ذکر نہیں، کم از کم 5 ججز پر مشتمل ایک آئینی بینچ ہو سکتا ہے، اس صورتِ حال میں 3 آئینی بینچز بن سکتے ہیں، جو سینئر ہو گا وہی بینچ کا سربراہ ہو گا، آرٹیکل 191 اے ججز کمیٹی کے سیکشن 2 اے سے ہم آہنگ نہیں اس لیے خلاف آئین ہے۔
عدالتی معاون احسن بھون نے کہا کہ آئین میں 26ویں ترمیم میں اختیارِ سماعت طے کر دیے گئے ہیں، آئین اور قانون کی آئینی حیثیت کا جائزہ آئینی بینچ ہی لے سکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ ہمارے حکم میں یہ لکھا ہے کہ 191 اے قانون کے مطابق ہے یا نہیں، بھون صاحب دنیا کی کوئی مثال بتا دیں جہاں بینچ عدلیہ کے سوا کوئی اور بناتا ہو، ہم تو صرف اس سوال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
معاون وکیل احسن بھون نے کہا کہ آرٹیکل 191 اے میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی ہے، آئین ہے تو اس پر آپ کو عمل کرنا ہو گا، آپ اس کا جائزہ بھی نہیں لے سکتے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ترمیم کو ہم دیکھ بھی نہیں سکتے؟ اگر جائزے کی جسارت کی کہ 191 اے قانونی ہے یا نہیں تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ جوڈیشل آرڈر جوڈیشل آرڈر سے ہی ختم ہو سکتا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ یہ دلیل دے رہے ہیں کہ اگر بینچ غلطی سے سن بھی رہا ہو تو اس بینچ سے چھین لیں۔
وکیل احسن بھون نے کہا کہ ایسی صورت میں آپ یہ معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوائیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی تو ایک ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔
عدالتی معاون وکیل احسن بھون نے کہا کہ یہ ایک آئین کی اسکیم ہے، 26ویں ترمیم ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ کا فیصلہ ہے، فل کورٹ بنانے کی ابھی جس کیس کی مثال بیرسٹر صلاح الدین نے دی، موجودہ آئینی اسکیم میں ان کا اطلاق نہیں ہوتا وہ بے کار ہو چکے ہیں، جناب جسٹس منصور اس ججز کمیٹی کا حصہ ہیں، اب آپ اس میں بیٹھیں یا نہیں یہ آپ کی مرضی ہے، آئینی بینچ کی تشکیل جوڈیشل کمیشن پاکستان نے کی ہے، آپ بھی کمیشن میں جج نامزد کرتے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟
کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی، وجہ کیا ہے؟
لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم کے بعد ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔
اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل
اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم سے متعلق تربیت مکمل
اینٹی کرپشن کے 50 ملازمین کی ایف آئی اے میں وائٹ کالر کرائم کی تربیت مکمل ہوگئی۔
پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی
وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔
شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات
شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات
وزیر اوقاف شافع حسین سے مذہبی اسکالر پیر عثمان افضل قادری کی ملاقات ہوئی ہے۔
گوجرانوالہ: بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ: بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔
شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
شیخوپورہ :طلباء کو منشیات فروخت کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی
شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کی ایک دوسرے کیخلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ نے ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔
کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے محمود آباد میں صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئی
کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئی
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے: لیاقت بلوچ
بلوچستان کی معدنیات پر عوام کا حق تسلیم کیا جائے: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات پرعوام کا حق تسلیم کیا جائے۔
اوکاڑہ: 2 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
اوکاڑہ: 2 ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی
اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
کراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔
ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔
ریلوے ML1 و قراقرم ہائی وے فیز 2 پر رواں برس کام شروع ہو گا: احسن اقبال
ریلوے ML1 و قراقرم ہائی وے فیز 2 پر رواں برس کام شروع ہو گا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں مین لائن 1 کراچی تا پشاور اور قراقرم ہائی وے فیز 2 پر کام کا آغاز کی آ جائے گا۔
ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
اہم خبریں
بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور سالے کو قتل کر دیا
بیوی کا گھر چلنے سے انکار، شوہر نے ساس اور سالے کو قتل کر دیا
گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔۔
صائم ایوب کا بہترین متبادل کون؟ نام سامنے آ گیا
صائم ایوب کا بہترین متبادل کون؟ نام سامنے آ گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔ ۔
جنت زبیر آگے، شاہ رخ خان پیچھے رہ گئے
جنت زبیر آگے، شاہ رخ خان پیچھے رہ گئے
بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ جنت زبیر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔
ٹرمپ کی دعائیہ تقریب، چرچ قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا
ٹرمپ کی دعائیہ تقریب، چرچ قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کے دوران گرجا گھر قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا۔۔
کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی: محمود آباد میں ہوئے پولیس مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے محمود آباد میں صبح کے وقت ہونے والے پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔۔