Uncategorized

وزیراعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے وزیراعظم سے ملاقات کی .ملاقات میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا دارالحکومت میں اسٹیڈیم کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔دوران ملاقات چیئرمین پی سی بی نے اسلام آباد میں اسٹیڈیم کی تعمیر 2025ء تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button