پاکستان

فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں عمران خان کے سخت الفاظ

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں
اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا، اس کیس میں نہ مجھے فائدہ اور نہ حکومت کو نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیئے، تمام کیسزکا سامنا کروں گا، چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کو پلاٹ دیے گے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو ساتھ ہے وہ آزاد اور مخالف ہے انہیں سزائیں، میری بیوی گھریلو عورت ہے، میری بیوی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، بیوی کو سزا مجھے تکلیف دینے کے لیے دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button