پاکستان

کرم: مندوری میں قبائلیوں کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری، ٹل تا پاراچنار شاہراہ آج بھی بند

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے لوئرکرم مندوری میں وتیزئی قبیلے کا آج 16ویں روز بھی دھرنا جاری ہے جس کے باعث ٹل میں موجود قافلہ تاحال روانہ نہ ہوسکا جبکہ پاراچنار- ٹل شاہراہ بھی تاحال ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راستے کلیئر ہوتے ہی قافلےکوپاراچنار روانہ کر دیا جائےگا، احتجاج کے باعث ٹل، پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت تری منگل، غوزگڑھی، بوشہرہ کی سڑکیں بدستور بند ہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مطالبات حل ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، مطالبات میں بگن کو آفت زدہ قرار دینا اور نقصانات کا ازالہ کرنا شامل ہے۔

دھرنے کے باعث ٹل میں موجود اشیائے خورونوش کا قافلہ تاحال روانہ نہیں ہوسکا، انتظامیہ اور دھرنا شرکا میں مذاکرات دوبارہ متوقع ہیں جن کےکامیاب ہونے کی صورت میں اپر کرم کے لیے غذائی اجناس کا قافلہ روانہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button