فن اور فنکار
مجھے لنڈے کی جیکٹ سے 100 پاؤنڈ ملے: عاصم محمود نے دلچسپ کہانی سنا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ کالج میں تھے تو اُنہیں لنڈے کی جیکٹ میں سے 100 پاؤنڈ کا نوٹ ملا تھا۔
عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اُنہوں نے اس شو میں ایک دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ میرے کالج میں صرف نیلے رنگ کا سوئیٹر پہننے کی اجازت تھی لیکن اچانک بہت زیادہ سردی بڑھ گئی تو کالج میں نیلے رنگ کی جیکٹ، کوٹ یا سوئیٹر کچھ بھی پہننے کی اجازت دے دی گئی
اداکار نے بتایا کہ میں نے سوچا کہ آج گھر جا کر بولوں گا کہ مجھے نیلے رنگ کا کوئی سوئیٹر یا جیکٹ لا دیں لیکن ہوا کچھ یوں کے گھر سے کالج جاتے ہوئے راستے میں ایک لنڈا بازار آتا تھا جہاں مجھے ایک جیکٹ دیکھتے ہی پسند آ گئی تو میں نے وہ جیکٹ خرید لی