صبح سویرے ’سُپر فوڈ‘ پپیتا کیوں کھانا چاہئیے؟
پپیتا ایک غذائیت سے بھر پور پھل ہے ، جو صحت کے کئی کرشماتی فوائد پیش کرتا ہے۔
پپیتے کو اگر روزانہ صبح سویرے کھایا جائے توہاضمے، توانائی اور مجموعی صحت کی بحالی میں مدد ملتی ہے
یہاں آ پکو پپیتے کوروزانہ ناشتے میں شامل کرنے کی چند اہم وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔
ہاضمےکے عمل کو بہتر بناتا ہے
پپیتے میں شامل قدرتی انزائن خوراک سے پروٹین کو توڑ کر ہاضمے کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں
کی وجہ سے یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ انتخاب ہے۔
آنکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے
وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین سے پیک پپیتا قوت بصارت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ غذائی اجزا میکولر ڈیجنریشن سے بچاتے ہیں اور رات میں بصارت کو بہتر بناتے ہیں۔
توانائی کی سطح میں اضافہ کرتا ہے
قدرتی شکر اور ضروری غذائیت سے بھر پور پپیتا توانائی کی تعمیر کرتا ہے۔ اس کا تازگی بخش ذائقہ ایک سرگرم صبح کو کک دینے کا پرفیکٹ راستہ ہے۔