جرم کہانی

نویں جماعت کی طالبہ کے اہلخانہ کا اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، مقدمہ درج

لاہور کے مضافاتی علاقے ہئیر میں اسکول پرنسپل نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پرنسپل کے خلاف متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، حتمی رپورٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متاثرہ طالبہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرنسپل افتخار نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے طلبہ کو اکیڈمی بلایا تھا۔

ملزم نے باقی طلبہ کو واپس بھیج کر متاثرہ لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کی۔

متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کا نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، حتمی رپورٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button