سپورٹس

شطرنج کہاں ایجاد ہوئی؟ انتہائی دلچسپ معلومات

شطرنج، جسے بادشاہوں کا کھیل بھی کہا جاتا ہے، ساری دنیا میں مقبول ہے۔ اس کا شمار قدیم ترین اور مشکل ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ موجودہ شطرنج اپنی قدیم شکل سے کافی مختلف ہے۔ اس کھیل کی تاریخ تقریباً 1500 سال پر محیط ہے اور اس تمام عرصے میں اس نے بھارت سے لے کر مغرب تک کا سفر کیا ہے
تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ شطرنج کا آغاز چھٹی صدی قبل مسیح میں بھارت میں ہوا، البتہ کچھ تاریخ دان مانتے ہیں کہ اس کا آغاز چین سے ہوا۔ بھارت سے یہ کھیل ایران پہنچا اور جب مسلمانوں نے ایران فتح کیا ہوا بعد ازاں مغربی ممالک کا رُخ کیا تو یہ کھیل جنوبی یورپ تک پہنچ گیا۔ یورپ میں اس کی جدید شکل 18ویں صدی میں سامنے آئی۔ اس دور کو شطرنج کا ’رومانوی دور‘ کہا جاتا ہے۔ ان دنوں بازی جیتنے سے زیادہ اسے کھیلنے کا انداز اہم سمجھا جاتا تھا اور اسے ایک آرٹ کا درجہ حاصل تھا۔ پہلی عالمی شطرنج چیمپیئن شپ کا انعقاد 1886ءمیں کیا گیا
بھارت میں چھٹی صدی کے گپتا حکمرانوں کے دور میں اسے ’چترنگا‘ کہا جاتا تھا جس کا مطلب ’چار حصے‘ تھا۔ ان چار حصوں سے مراد فوج کے چار ڈویژن یعنی پیدل، توپخانہ، رتھ سوار اور گھڑ سوار، تھا۔ انہیں چار فوجی اقسام کی بنیاد پر شطرنج میں پیدل، فیل، توپ اور گھوڑے کے مہرے وجود میں آئے۔ آج بھی بھارتی اور مغربی اندازشطرنج کی دو مقبول اقسام ہیں

جواب دیں

Back to top button