پاکستان

ڈی چوک احتجاج، عدالت نے پی ٹی آئی کے 32 کارکن رہا کر دیئے

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کر دیا۔

ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 32 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے رات گئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

رات دیر گئے ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جہلم جیل سے پیش کرنے پر جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے برہمی کا اظہار کیا۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی رات پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا لیکن شناخت پریڈ نہ ہو سکی، ملزمان کے 30، 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے

جواب دیں

Back to top button