ColumnFayyaz Malik

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دورہ عوامی جمہوریہ چین

فیاض ملک
فیاضیاں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کادورہ چین انتہائی بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں مصروفیت سے بھرپور ہر گزرتا ہوا دن وزیر اعلیٰ پنجاب کی کامیابیوں و کامرانیوں کی نوید سنا رہا ہے، چینی حکام سے ہونیوالی اہم ملاقاتوں میں اب تک متعدد ایم او یو پر ہونیوالے دستخط بھی پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلی پروفیشنل ازم کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور انکے دورہ چین پر بے جا تنقید کرنیوالوں کیلئے موثر جواب ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت وزیر اعلیٰ ہے، دورہ چین کے گزرے ہوئے چار روز کےدوران انہوںنے وہاں پر چینی وزرا سے ملاقاتیں کیں کیمونسٹ پارٹی کے ظہرانے میں شریک ہوئیں جس میں ماحولیاتی بہتری، جنگلی حیات، بائیو ڈائیورسٹی، انسداد سموگ اور شجرکاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے اور بیجنگ پنجاب کلین ائیر ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، وہاں اس امر پر بھی اتفاق ہوا کہ چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائیگا، ماحول دوست مشینری، توانائی، ای ٹرانسپورٹ اورہائیڈروپاور کے حوالے سے بھی مدد کریگا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں شہروں اورصوبوں کی تجویزپیش کر دی اور پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی،انہوںنے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چائو کا شکریہ ادا کیا اور کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یوتھ ایمپاور منٹ اور استعداد کار میں اضافے، ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں چین سے بھرپور تعاون چاہتے ہیں، بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں بیجنگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے خصوصی ظہرانہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگر حکام سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاک چین تعلقات کے فروغ کیلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز پیش کی انہوں نے پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کیلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی، انہوں نے منسٹر سن ہائی ین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، ویسٹ مینجمنٹ، ایگریکلچر اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ مریم نواز شریف بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات میں ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ رنچیو سے ملاقات کی جس میں چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری، بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیجنگ پنجاب کلین ائیر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیوکی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈینیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹامانیٹرنگ اور شئیرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا، پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا، ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا۔ پنجاب کو ماحولیاتی خطرات سے بچائو میں چین مہارتوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے معاونت فراہم کرے گا۔چین کے وزیر ماحولیات نے پنجاب میں سموگ سے بچائو اور ماحولیاتی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ ہوانگ رنچیو کی ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ بھی دی جس میں پنجاب میں حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے تحفظ، اور شجرکاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے وزیرماحولیات نے پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات کو سراہا، دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات کی جس میں پاک چائنہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کوپولیٹکل لیڈر زکی ینگ جنریشن کیلئے دوستی کی شمع قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا دورہ چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے استحکام کی عملی کاوش کا مظہر ہیں، چین کے تجربات اورمشاہدات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب کی گورننس میں بہتری لانا چاہتے ہیں،دورہ چین میرا باقاعدہ پہلا سرکاری وزٹ ہے،دورہ چین کے تیسرے روزشنگھائی میں چینی حکام سے ملاقاتیں کی جس میں انہوں نے شنگھائی بیسڈ کمپنیوں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیساتھ ساتھ جنکو سولر کمپنی کوبھی گرین انرجی پراجیکٹس میں شرکت اورپنجاب میں سولر پینل مینوفیکچرنگ پلانٹ او رچارجنگ سٹیشن لگانے کی پیشکش کی ،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنگھائی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری ژو ژونگ منگ سے ملاقات میں معاشی تعلقات کو مزید مستحق کرنے کا اظہار کیا گیا،اکنامک اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی طلبہ اور ماہرین کو ٹریننگ اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پر اظہارتشکر کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نوازشریف اور شہبازشریف کے دورہ حکومت میں مزید قریب آئے، اہل چین سے انس میرے خون میں شامل ہے، ہم آٹو موبائل، آئی ٹی، سیمی کنڈکٹر اور روبوٹک سمیت دیگرشعبوں میں شنگھائی کی کمپنیوں سے اشتراک کار چاہتے ہیں، بعد ازاںوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے میوزیم کا دورہ کیا ، جہاں ان کو سی پی سی اورچین کی بصری تاریخ دکھائی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نوازکا مجسموں میں اظہاردلچسپی، چین کے قدیمی ادوارمیں زیر استعمال اشیائکا مشاہد ہ کیا،چینی قیادت کے مجسماتی اجلاس کو دیکھ کر حیرت اور خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ چین کی تاریخ کا بصری مشاہدہ یادگار تجربہ ہے،چین نے دنیا کی تاریخ کا غیر معمولی معجزہ کر دکھایا، انہوں نے وہاں پر موجودکتاب میں تاثرات قلمبند کئے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ، ہانگ چی آئو امپورٹ کموڈڈی ایگزیبشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا اور ہانگ چی آئو امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سنٹر میں قائم پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا جہاں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنیوالے نوجوان تاجر سے ملاقات پراظہار مسرت کیا، مریم نوازشریف نے دورہ چین کے چوتھے روز شنگھائی کے ڈسٹرکٹ لونگ گانگ میں ہواوے ٹیکنالوجیز کا دورہ کیااور مختلف شعبے دیکھے، جہاں انہوں نے ہواوے گورنمنٹ افیئرز کے صد وانگ چینگ ڈونگ سے ملاقات میں لاہور کو ماڈرن ڈیجیٹل سٹی بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کو لاہور آنے کی دعوت دی ،اس موقع پر انہوں نے ہواوے کو پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے نوازشریف آئی ٹی سٹی میں آفس قائم کرنے پر تعاون کی پیشکش بھی کی ، انہوں نے ہواوے کو پنجاب میں ریٹیل آفس اور آفٹر سیل سروس سینٹر قائم کرنے کی بھی پیشکش کیساتھ ساتھ اسمبلینگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ، اس ملاقات میں ای کامرس، ایکو سسٹم پروڈکشن، ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بعد ازاں ہواوے کے صدر مسٹر وانگ چینگ ڈونگ نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف اور وفد کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں انہوں نے پاکستان میں بالخصوص پنجاب جاری ہواوے پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلات بیان کیں، اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور میں ہواوے کی مہارتوں سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ،پنجاب کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی جدت سے متعارف کروانے چاہتے ہیں جس کیلئے ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن کو ہواوے کے اشتراک کار سے عملی شکل دیں گے، پنجاب کی پہلی مکمل اے آئی یونیورسٹی میں ہواوے کے پروفیشنل سکل سے مستفید ہونا چائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button