Uncategorized

واٹس ایپ کا گروپس میں لوگوں کی محدود تعداد کو بڑھانے پر کام شروع

واٹس ایپ نے کمیونٹی نامی فیچر پر کام شروع کر دیا بتایا گیا ہے میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپس میں لوگوں کی محدود تعداد کو بڑھانے کیلئے کمیونٹی نامی فیچر پر کام شروع کر دیا ہے ۔
واٹس ایپ میں ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین شامل نہیں کیے جا سکتے ہیں ۔ اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ کیمونٹی نامی فیچر کے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ کے گروپس میں لوگوں کی تعداد بڑھائی جا سکے گی ۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے ۔ دراصل یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کیلئے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا ۔
اس فیچر میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہو گا جس کی رسائی صرف ایڈمنز کو ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کر سکیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button