دنیا
کیا بشارالاسد متحدہ عرب امارات میں ہیں؟
اطلاعات ہیں کہ شام کے صدر بشارالاسد اپنا ملک چھوڑ کر کہیں کسی اور ملک جا چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم کے آخر وہ کس ملک گئے ہیں؟ متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر نے بتایا کہ انھیں یہ معلوم نہیں ہے کہ بشارالاسد یو اے ای میں ہیں یا نہیں۔
بحرین میں ماناما ڈائیلاگ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انور گرگیش نے ان قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ بشاالاسد متحدہ عرب امارات منتقل ہو چکے ہیں۔
جب پوچھا گیا کہ بشارالاسد کہاں جا رہے ہیں۔ اس پر انھوں نے کہا کہ یہ تاریخ میں زیادہ اہمیت کی حامل بات نہیں رہے گی۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی اہم بات ہے۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ یہ بڑے واقعات میں سے ایک چھوٹی پیشرفت ہے۔
انور گرگیش نے کہا کہ شام ابھی بحران سے باہر نہیں نکلا ہے اور ابھی بھی انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خطرات سے دوچار ہے