پاکستان

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی درخواست سمیت دیگر اہم مقدمات آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردیے۔

سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کمیٹی نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی11 دسمبر کو 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن رضوی آئینی بینچ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی 7 رکنی آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ میں عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

جواب دیں

Back to top button