سیاسیات

ہلاک ہونے والے کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائیں گے: عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے اعلان

سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہلاک ہونے والے کارکنوں کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم میں لے جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فائرنگ سے 12 کارکن ہلاک ہوئے تھے تاہم پاکستان کی حکومت نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

ایسے میں سوموار کی رات عمران خان کے ایکس اکاوئنٹ پر جاری ہونے والی ایک پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا کیس اقوام متحدہ سمیت ہر فورم تک لے کر جائیں گے۔

اس پوسٹ میں سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ ’غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کروائی جائیں‘ اور مبینہ ہلاکتوں میں ملوث عناصر کو سخت ترین سزائیں دی جائیں

جواب دیں

Back to top button