پاکستان

گولی کا جواب گولی، ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، گنڈا پور کی دھمکی

خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پُرامن تھا مگر پھر بھی کنٹینرز لگا کر پاکستان کو بند کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا جیل سے لیڈر کی کال پر عوام گھروں سے نکلے، اگر کوئی اِس سے زیادہ عوام کو سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہو تو جو چور کی سزا وہ میری۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیصلہ ساز ملک کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں پہلے لے جایا گیا تھا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، گولی ہم بھی چلاسکتے ہیں، اسلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے، ڈرو اس دن سے جس دن ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کرسیوں پر لعنت بھیجتے ہیں اور چیلنج کرتا ہوں ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا جس میں اٹارنی جنرل، وزیرقانون نے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے قانونی آپشن پربریفنگ دی جبکہ متعدد کابینہ ارکان نے بھی گورنر راج کی آپشن کی حمایت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button