سیاسیات

بشریٰ بی بی اور علی امین خود بتائیں گے 26 نومبر کو کیا ہوا تھا

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور خود بتائیں گے 26 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوا تھا۔

رؤف حسن نے ایک پروگرام میں کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور پور خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا، وہ کیوں وہاں سے گئے۔

بشریٰ بی بی کو زبردستی دھرنے کے مقام سے لے جانے کے سوال پر انہوں نے کہ میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی وہاں سے لے جانا ممکن ہے، خاص کر جس طرح وہاں گولیاں چل رہی تھی جب کہ ان (علی امین اور بشریٰ بی بی) کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر آپشن تھا۔

تحریک انصاف پر پابندی کی خبروں پر بات کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا آسان کام نہیں مگر آج کل بہت سی انہونی چیزیں ہورہی ہیں، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہے ہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں، پارٹی کو آگے بڑھانے کے لیے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button