سپورٹس

کوہلی شادی سے قبل انوشکا کو دورہ آسٹریلیا پر ساتھ کیسے لیکر گئے؟ روی شاستری نے پول کھول دی

بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے حال ہی میں اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روی شاستری نے ویرات سے متعلق تقریباً 10 سال پرانا قصہ سنایا۔

انہوں نے کہا کہ ‘2015 میں جب میں بھارتی ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انوشکا اور ویرات ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے، ویرات میرے پاس آیا اور کہا کیا ٹور پر صرف بیویوں کو لانے کی اجازت ہے؟ گرل فرینڈ ساتھ نہیں آسکتی؟’
روی شاستری نے بتایا ‘میں نے اجازت دی تو کوہلی نے کہا کہ بورڈ اجازت نہیں دے رہا، جس پر میں نے فون کیا اور اجازت مل گئی، پھر اس ٹور میں انوشکا ہمارے ساتھ تھی’۔

انہوں نے کہا ‘آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہی کوہلی نے 160 رنز اسکور کردیے جس کے بعد وہی ہوا، اسٹینڈ میں بیٹھی انوشکا کو ویرات نے فلائنگ کِس دی جو کہ اب اکثر میچز میں ہوتا ہے’۔

سابق ہیڈ کوچ نے کہا ‘انوشکا ہمیشہ سے ہی ویرات کی سب سے بڑی سپورٹر رہی ہے’۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پرتھ ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف زبردست سنچری اسکور کرکے پروفیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنائی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button