پاکستان

پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے کے ساتھ ارباب نسیم نے بی بی سی کو بتایا کہ ’15 منٹ پہلے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا ہے۔‘

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے یہ مظاہرین سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل سے فوری رہائی کا مطالبہ لے کر خیبرپختونخوا سے اسلام آباد آئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button