سیاسیات

پی ٹی آئی نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آیی نو مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے، اسی کی تیاری ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور خود غائب ہو گئے ہیں اور بشریٰ بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں۔ انھوں نے بشری بی بی کو سیاست میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب کھل کر مقابلہ ہوگا اب گھریلو خاتون اور اسلامی کارڈ نہ کھیلیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ پولیس اہلکاروں پر تشدد ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’پولیس والوں کو جس طرح زخمی کیا گیا ہے اور جس طرح ان کے سروں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے یہ طالبان کا طریقہ کار ہے یہ عام نوجوان اس طرح نہیں کر سکتے۔ ہمارے بچے اتنے سنگدل نہیں ہیں۔‘ ان کے مطابق پولیس والوں پر یہ گولیاں ’پرامن مظاہرین‘ چلا رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کا ایجنڈا یہ ہے کہ ریاست بھی گولیاں چلائے تا کہ انھیں لاشیں ملیں۔‘ انھوں نے کہا ’پولیس والوں پر گولیاں کوئی جنات یا مؤکل تو نہیں چلا رہے ہیں، وہی چلا رہے ہیں جنھیں یہ ساتھ لے کر آئے ہیں۔‘

عظمی بخاری نے کہا کہ ’اٹک میں پی ٹی آئی کا لاشیں گرانے کا ارادہ ہے۔ پولیس والوں کو مارنا، شہید کرنا اسی کو نو مئی کہتے ہیں اور نو مئی کیا تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ریاست اس وقت صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔‘

جواب دیں

Back to top button