فن اور فنکار

کیا یا اے آر رحمان کی طلاق کا تعلق انکی گٹارسٹ سے ہے؟ سابقہ اہلیہ کی وکیل نے حقیقت بتادی

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈے نے بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب ان کی سابقہ اہلیہ کی وکیل نے بیان جاری کیا ہے۔

19 نومبر کو اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا۔

موسیقار کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
موہنی ڈے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ان کی علیحدگی اور اے آر رحمان کی طلاق کے درمیان تعلق جوڑ رہے تھے جس پر اب سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے وضاحت پیش کی ہے۔

وکیل کی وضاحت
وندنا شاہ کے مطابق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا موہنی ڈے کی طلاق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، سائرہ اور اے آر رحمان نے یہ فیصلہ خود ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے۔

وکیل نے کہا ہر طویل شادی اتار چڑھاؤ سے گزرتی ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ اگر یہ اختتام کو پہنچی ہے تو دونوں نے باوقار طریقے سے ایسا کیا ہے، رحمان اور سائرہ دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے رہیں گے۔
تاہم وکیل وندنا شاہ نے رحمان اور سائرہ بانو کے فیصلے کی طلاق کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر لیا گیا ہے اور دونوں نے دوستانہ انداز میں رشتہ ختم کیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 سالہ موہنی کولکتا سے تعلق رکھنے والی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں جنہوں نے اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40 سے زائد شوز میں پرفارم کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button