فن اور فنکار
علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ایک نئی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو منی اسکرٹ اور ٹاپ پہنے زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے
علیزے شاہ کو اپنی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو اداکارہ کی اب تک کی سب سے بد ترین بولڈ ویڈیو قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ اکثر ہی اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنتی اور اس تنقید پر جواب دیتی نظر آتی ہیں