ٹیکنالوجی
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں ائر ڈیفنس اے ایم 350 ایس سسٹم کی نمائش
کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں دنیا کے 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں ۔
آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔
عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔
جبکہ اس میں مقامی سظح پر تیار کیے گئے دفاعی ہتھیار بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں جن میں جدید ترین ائر ڈیفنس اے ایم 350 ایس سسٹم بھی شامل ہے۔ جو یونیورسٹی آف لاہور کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔