فن اور فنکار

ماں کے ہندو ہونے کے باوجود اے آر رحمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے 23 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا ۔

بھارتی میڈیا کو سن 2000 میں دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے انکشاف کا تھا کہ انہوں نے روحانی راستے کی تلاش میں اسلام قبول کیا اور انہیں اس فیصلے سے بے حد سکون ملا۔

اے آر رحمان نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے اسلام قبول کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ایک صوفی ہستی نے ان کے والد کا کینسر کا علاج کیا تھا اور ان ہی صوفی شخصیت کے اثرات نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا اور انہوں نے 1980 میں اسلام قبول کرلیا۔

ایک سے زائد مذہبی عقائد پر مبنی گھرانہ
دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اے آر رحمان کثیر العقائد پر مبنی گھرانے میں مقیم رہے ، اے آر رحمان کی والدہ ہندو مذہب پر عمل کرتی تھیں جب کہ ان کے گھر میں دیگر عقائد کی کتابیں اور تصاویر رکھی ہوتی تھیں
اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان ) کا اصل نام دلیپ کمار راجگوپالا ہے جو 6 جنوری 1967 کو مدراس میں پیدا ہوئے، ان کے والد آر کے شیکھر کا تعلق مدلیار خاندان سے تھا جنہوں نے تامل اور ملیالم فلموں کے لیے بطور موسیقار اور کنڈیکٹر کے طور پر کام کیا۔

نام کی تبدیلی
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اے آر رحمان نے اپنے نام کی تبدیلی پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے ان کیلئے ’ اللہ رکھا ‘ کا نام کا خواب میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے اللہ رکھا کا انتخاب کیاجب کہ ’رحمان‘ خاندان کے دیگر افراد نے تجویز کیا تھا۔

اے آر رحمان نے اپنے پیدائشی نام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مجھے اپنا پیدائشی نام کبھی پسند نہیں آیاتھا، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو تو اپنے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن یہ نام میری اپنی تصویر کے ساتھ نہیں جچتا تھا
اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور جوڑے کے تین بچے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button