فن اور فنکار
پاکستانی نژاد امریکی پنجابی گلوکار بوہیمیا کی عطااللہ سے ملاقات، پیروں میں بیٹھ گئے
شہرہ آفاق پاکستانی لوک گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی سے پاکستانی نژاد امریکی پنجابی ریپر اور میوزک پروڈیوسر بوہیمیا نے لندن میں ملاقات کی۔
پاکستانی نژاد امریکی پنجابی ریپر ان دنوں لندن کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہیں ہاؤس آف کامنز میں بھی مدعو کیا گیا تھا۔
بوہیمیا نے لندن میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی سے بھی ملاقات کی اور ان سے بے پناہ عقیدت کا اظہار کیا۔
پنجابی ریپر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے پیروں میں بیٹھ گئے، گلے لگ کر پیار بھی کیا۔ اس دوران عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے انہیں مشہور گیت ’قمیض تیری کالی‘ بھی سنایا جس سے وہاں موجود سب ہی افراد محظوظ ہوئے۔
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے بوہیمیا سے ملاقات کی تصویر اور ویڈیو بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام چینل پر جاری کی۔