Uncategorized

ماں کے پیٹ میں نامولود کے دل کی سرجری،سرجن کی کامیابی،دنیا محوحیرت

ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری
امریکہ میں ایک پیچیدہ سرجری میں والدہ کے پیٹ میں موجود بچے کا ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا۔ ریاست اوہائیو کے ایک میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی کامیاب سرجری کی، بچے کی والدہ کے مطابق وہ 25 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے کے دل کے بائیں جانب ٹیومر ہے۔
جسے نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایک کامیاب آپریشن میں ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا ٹیومر نکال لیا گیا۔ جس کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔


ڈاکٹر نجم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جنین پرسرجری کے اس طریقہ کار کا استعمال نہیں کیا، لیکن اس بار اس کی ضرورت تھی کیونکہ ٹیومر بڑا ہو رہا تھا، جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق تشخیص کے 36 گھنٹوں بعد ہی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹیومر نکالنے کے فوراً بعد ہی دل کی دھڑکن معمول پر آ گئی اور بائیں حصے کا کمپریشن ختم ہو گیا اور خون کا بہاؤ بھی ٹھیک ہو گیا۔


ڈکٹر نجم نے اپنے پیغام میں انتہائی فخرکرتے ہوئے یہ خبر سنائی، انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا سے ٹڑینڈ ہوئے اور سعودی عرب میں 16 سال کی محنت کے بعد ایسی مشکل سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے۔
کلیولینڈ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بچے کے دل سے کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجیکل آپریشن کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button