دنیا

سعودی آرمی چیف آج ایران کا دورہ کریں گے

سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الولی ایک اعلیٰ فوجی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے آرمی چیف جنرل فیاض بن حمید الولی آج تہران میں  ایرانی چیف جنرل باقری سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے سربراہان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایرانی آرمی چیف جنرل باقری کی سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران خطے کی صورت حال، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح کو بہتر بنانے اور اسلامی دنیا کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button