فن اور فنکار

لائبہ خان کی پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں!

ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں پھیلائی گئیں کہ اداکارہ نے خود سے دگنی عمر کے پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی۔

لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برانڈ ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے دوران انہوں نے پوزیشن حاصل کی تھی اور انہیں حکومت نے انعام بھی دیا تھا اور انہیں مذکورہ بات کی آج تک خوشی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی شخص میں سب سے پہلی بات یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس طرح بات کر رہے ہیں اور کتنی عزت دے رہے ہیں۔

لائبہ خان کے مطابق وہ ان افراد سے جلد دوستانہ ہوجاتی ہیں جنہوں نے اچھی خوشبو لگا رکھی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے خوشبو نہیں لگا رکھی ہوتی تو وہ سب سے پہلے ان کے پائوں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی ان کی شخصیت اور ان سے دوستی سے متعلق سوچتی ہیں۔

اپنی بری عادت سے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بہت ضدی ہیں، اگر انہیں کوئی چیز پسند آجائے تو اس متعلق ان کا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس ان کی ہی ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں کوئی شخص پسند آجائے تو وہ انہیں بس اپنا ہی سمجھتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کوئی شخص پسند آچکا ہے یا نہیں؟

ایک اور سوال کے جواب میں لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے شوٹ کی تقریبا 5 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button