پاکستان

بی ایل اے دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیئے، صوبائی وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی شاہد رند نے کہا ہے کہ لورالائی میں دہشتگردوں کیخلاف باقائدہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، دہشتگرد معصوم بچوں کو بھی استعمال کررہےہیں۔

بی ایل اے چھوڑکرہتھیارڈالنے والےدہشتگرد کی نیوزکانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قانون نافذکرنےوالےادارےامن کیلئےکام کررہےہیں، طلعت عزیزپنجاب یونیورسٹی کےتھرڈسیمسٹرکےطالب علم تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کےخلاف ہم سب ملکرکام کررہےہیں، کارروائی کےدوران دہشتگردوں سےاہم معلومات ملیں، دکی میں دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔

صوبائی وزیرعبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ دہشتگردوں کےنیٹ ورک کوپکڑرہے ہیں، ریاست کیخلاف جو بھی جائےگا وہ دہشتگرد ہوگا،کون سی آزادی تحریک ہے جہاں معصوم لوگوں کونشانہ بنایاجارہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button