کاروبار
غیرملکی پاکستانی گروپ کی PIA سوا کھرب میں خریدنے کی پیشکش
بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کر دی.
250ارب روپے واجب الادا قرضہ بھی ادا کرنے پر آمادگی ،النہانگ گروپ کی حکام کو ای میل ، ملازمین چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں اضافے ، جدید طیارے شامل کرنیکی بھی یقین دہانی کرائی ،گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے حوالے سے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی،گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔