دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب، مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز ’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

صدارتی انتخاب میں جیت کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے جب کہ 7 پانسہ پلٹ ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اور اور وسکانس کو کسی بھی امیدوار کی جیت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا تھا۔

7 پانسہ پلٹ ریاستوں میں سے 4 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی، جن میں شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکانس شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست انڈیانا، کینٹکی، مغربی ورجینیا، ٹینیسی، جنوبی کیرولائنا، فلوریڈا، الاباما، میسیسپی، آرکنساس، اوکلوہاما، لوزیانا، نبراسکا، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا اور ویومنگ میں کامیابی حاصل کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس سے 40، فلوریڈا میں 30، اوہایو 17،انڈیانا اور ٹینیسی میں 11، 11، جنوبی کیرولائنا اور الاباما میں 9،9، کینٹکی اور لوزیانا 8، 8،اوکلوہاما7 ، میسیسپی اور آرکنساس6،6،نبراسکا5، مغربی ورجینیا 4، جنوبی ڈکوٹا، شمالی ڈکوٹا اور ویومنگ میں 3،3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

کاملا ہیرس نے ورمونٹ، الینوئے، نیوجرسی، میری لینڈ، ڈیلویئر، کنیکٹیکٹ، میسا چیوسٹس اور ورمونٹ میں کامیابی حاصل کی، انہوں نے الینوئے میں 19، نیوجرسی میں 14، میری لینڈ میں 10، ڈیلویئر میں 3، کنیکٹیکٹ میں 7، میسا چیوسٹس میں 11 اور ورمونٹ میں 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق سینیٹ میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس کی پارٹی پر برتری حاصل ہے، ایوان نمائندگان کی 100 نشستوں میں ری پبلکنز نے 51 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کر لی، ڈیموکریٹس کی 42 نشستیں ہیں۔

امریکی انتخابات میں سب سے پہلے ریاست انڈیانا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے پولنگ کا وقت مکمل ہوا، جس کے بعد کینٹیکی،الاباما ،ایریزونا ، فلوریڈا اور جارجیا سمیت 16 سے زائد ریاستوں میں پولنگ مکمل ہوگئی، تقریباً تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل 12گھنٹے بلا تعطل جاری رہا، واضح رہے کہ امریکا میں 6 مختلف ٹائم زونزکے باعث پولنگ کا اختتام مختلف اوقات میں ہو گا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی انتخابات میں ساڑھے 16 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی کااستعمال کررہے ہیں جبکہ قبل از وقت ووٹنگ میں 8کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرچکے تھے۔

7 معلق ریاستوں کا پولنگ ڈیٹا سامنے آگیا، پینسلوانیا، مشی گن اور وسکونسن میں کاملا ہیرس آگے ہیں جبکہ نیواڈا، جارجیا، شمالی کیرولائنا اور ایریزونا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو موجودہ نائب صدر پر برتری حاصل ہے جبکہ رائےعامہ کے جائزوں میں کاملا کوٹرمپ پرایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button