Column

کیا الفاظ میں جادو ہوتا ہے؟

علیشبا بگٹی۔۔
پلس پوائنٹ
الفاظ کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ یہ بات ہم تب تک نہیں سمجھ سکتے، جب تک یہ نہ سمجھ لیں کہ اچھی کمیونیکیشن زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے، جو نہ صرف ذاتی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے بلکہ پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کامیابی کی کنجی ہے۔ الفاظ کا انتخاب اور ان کی طاقت واقعی شاندار اثر ڈال سکتی ہے۔ صحیح الفاظ کا استعمال چاہے وہ بہت سادہ ہی کیوں نہ ہوں یہ لوگوں کے خیالات، احساسات، اور رویوں کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
الفاظ جو لوگوں کو موٹیویٹ کرتے ہیں، ان کا رویہ بدلتے ہیں یا پھر وہ کرنے پر مجبور کرتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں۔۔۔ مثال کے طور پر آپ کے بچے کو سکول کے دیئے گئے ہوم ورک میں دلچسپی نہیں۔ اس کی بجائے، وہ موبائل چلانے ، ٹی وی دیکھنے کا زیادہ شوق رکھتا ہے۔ شاید آپ کو بہت غصہ آئے آپ اسے کچھ کہیں ، اور آپ کا بچہ ممکنہ طور پر اپنی کمرے میں جا کر لیٹ جائے۔ لیکن اس سے آپ کا کیا فائدہ ہوا ؟ ہوم ورک تو ابھی بھی نامکمل ہے، اور آپ بھی بے حد پریشان ہیں۔ ایسی مایوس کن صورتوں سے بچنے کے لیے ایک موثر طریقہ موجود ہے۔ وہ طریقہ ہے بہتر کمیونیکیشن اور صحیح الفاظ کا استعمال۔۔ اگر ہم اپنے دلائل میں کچھ سادہ لیکن Magic Wordsشامل کریں تو ہم دوسروں کو قائل اور متاثر کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے نقطہ نظر کو سمجھیں اور اسے تسلیم کریں۔۔ جادوئی الفاظ آپ کو دوسروں کے ساتھ جوڑتے ہیں اور انہیں موٹیویٹ کرتے ہیں۔ یہ وہ الفاظ ہوتے ہیں جو دوسروں کو متاثر کرتے ہیں اور آپ کو ایک اچھا کمیونی کیٹر بناتے ہیں۔ بچوں کی بہترین تربیت کرنے کے لئے اچھی کمیونیکیشن ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ آپ شاید لوگوں کو زبردستی کچھ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ اکثر کامیاب نہیں ہوتا۔ لوگ نہیں چاہتے کہ انہیں حکم دیا جائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے نرم اور میٹھے الفاظ کے ذریعے انہیں متحرک کریں۔ جادوئی الفاظ کی مدد سے آپ اپنی گفتگو کو زیادہ واضح اور قائل کن اور بات چیت کو زیادہ موثر اور متاثر کن بنا سکتے ہیں۔ آج کل ہم ایک دوسرے سے بہت سرد رویے سے بات کرتے ہیں، اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی بات سنیں۔ تو آپ اپنی باتوں میں جادو پیدا کرنا پڑے گا۔ تو آئیں، یہ جادوئی الفاظ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ جادوئی الفاظ کیا ہیں اور کون سے ہیں ؟
جادوئی الفاظ یہ ہیں۔
1۔ توجہ حاصل کرنے کے لیے لوگوں کے’’ Name، نام ‘‘ کا استعمال کریں۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ ہم اپنے نام کی آواز پر توجہ دیتے ہیں۔ اس لیے، جب آپ کسی کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو پہلے ان کا نام لیں، پھر اپنی بات شروع کریں۔ یہ طریقہ بہت سادہ ہے، لیکن اس کا اثر زبردست ہوتا ہے۔ جب لوگ اپنے نام سنتے ہیں تو وہ خود کو خاص محسوس کرتے ہیں۔
2۔ نام کے بعد سب سے طاقتور جادوئی لفظ’’ yes، ہاں‘‘ ہے، جبکہ جس لفظ سے آپ کو بچنا چاہیے وہ ہے ’’ نہ‘‘۔ آپ اپنے روزمرہ کی گفتگو میں ’’ ہاں‘‘ کا لفظ کتنی بار سنتے ہیں یا استعمال کرتے ہیں؟ اگر آپ اپنی زندگی میں مزید ’’ ہاں‘‘ شامل کر سکیں تو آپ کے تعلقات اور کام میں بہتری آ سکتی ہے۔ یہ اس لیے بھی اہم ہے کہ انسانوں میں مسترد ہونے کا خوف ایک ہے، اسی لیے ’’ ہاں‘‘ کا لفظ ہمارے ذہنوں میں گہرا جڑا ہوا ہے۔ یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، یہ ایک طاقت ہے جو دوسروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔ اگر آپ کسی سے کچھ کروانا چاہتے ہیں، تو ایسے سوالات پوچھیں جو ’’ ہاں‘‘ کا جواب دے سکیں۔ مثال کے طور پر، بجائے اس کے کہ آپ کہیں، ’’ براہ کرم یہ میرے لیے ٹھیک کریں‘‘، آپ کہیں، ’’ کیا ہم مل کر یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں؟‘‘ اس طرح، اگر آپ کسی کو پہلے "ہاں” کہلوانے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ آپ کی درخواست پر عمل کرنے کے لیے زیادہ تیار ہوتے ہیں۔ یہ ایک نفسیاتی تکنیک ہے جسے Yes Ladderکہتے ہیں، جس کے تحت آپ پہلے چھوٹے سوالات سے ’’ ہاں‘‘ کہلوانے کی کوشش کرتے ہیں، پھر بڑی درخواست کرتے ہیں۔
ایک اور اہم پہلو ہے ’’ نہ‘‘ سے بچنا۔ ہمیشہ ’’ ہاں‘‘ کے موڈ میں رہیں۔ جب آپ منفی باتیں کرتے ہیں، تو گفتگو کی فضا منفی ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے خوف، احتیاط، اور مسترد ہونے کے احساسات بڑھتے ہیں۔۔۔ مثال کے طور پر، اگر ایک ایئر لائن کا کپتان مسافروں سے کہتا ہے، "فکر نہ کریں”، تو یہ انہیں تسلی نہیں دے گی۔ منفی الفاظ، چاہے وہ کیسے بھی کہے جائیں، ہمیشہ منفی جذبات پیدا کرتے ہیں، جس سے لوگوں کے ذہن میں خوف اور عدم اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ لیکن ’’ ہاں‘‘ کا استعمال سمجھداری سے کریں۔ یہ ایک طاقتور ٹول ہے،
3۔ گفتگو میں But’’ لیکن‘‘ لفظ بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ جب آپ ’’ لیکن‘‘ کہتے ہیں، تو یہ پہلے والے جملے کی اہمیت کو کم کر دیتا ہے اور بعد میں جو بات آپ کرنا چاہتے ہیں، اس پر زور دیتا ہے۔ اس کو But Eraserاور But Enhancer کہا جاتا ہے۔ تو، جب آپ کسی کو کوئی ایسی بات بتانا چاہتے ہیں جو وہ بھولنا چاہتا ہے، پہلے وہ بات کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ وہ نظر انداز کرے، پھر "لیکن” کا استعمال کریں اور اس کے بعد وہ بات کریں جو آپ چاہتے ہیں کہ وہ یاد رکھے۔
4۔ لفظ ’’ کیونکہ‘‘ Becauseکی بھی اہمیت ہے۔ یہ لوگوں کو سوچنے پر مجبور کرنے والا لفظ ہے۔ انسانوں کی فطرت میں ہے کہ وہ ہر عمل یا مشاہدے کے پیچھے کی وجہ جاننے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی عمل کے پیچھے ایک واضح اور منطقی وجہ پیش کریں تو لوگ اس عمل کی طرف زیادہ راغب ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ Becauseایک طاقتور جادوئی لفظ ہے۔
5۔ لفظ If’’ یعنی ’’ اگر‘‘ نہ صرف لوگوں کی Creativity Thinkingکو فروغ دیتا ہے بلکہ انہیں ممکنات کے بارے میں سوچنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ ifکا ایک مزید دلچسپ اثر یہ ہے کہ یہ Reverse Psychologyکا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کے استعمال کا فائدہ یہ ہے کہ یہ لوگوں کے ذہنوں میں مختلف امکانات کی کھڑکیاں کھولتا ہے، جس سے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر کوئی شخص کہتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتا، تو صرف یہ نہ کہیں کہ ’’ آپ کر سکتے ہیں‘‘۔ بلکہ کہیں، ’’ اگر آپ کر سکتے تو آپ کیا کرتے؟‘‘ اس طرح، آپ انہیں نئے زاویے سے سوچنے کی دعوت دیتے ہیں اور ان کے اندر ایک نئے امکانات کی تلاش کی تحریک پیدا کرتے ہیں۔
6۔ لفظ Help یعنی ’’ مدد‘‘ انتہائی اہمیت رکھتا ہے، خاص طور پر جب آپ کسی کو کوئی ذمہ داری سونپتے ہیں۔ جب آپ کسی سے مدد طلب کرتے ہیں تو وہ شخص خود کو اہم اور ضروری محسوس کرتا ہے، جس کی وجہ سے Helpایک جادوئی لفظ بن جاتا ہے۔ یہ عمل ملازمین کو ایک خوش اور مطمئن Employeeبنا دیتا ہے، کیونکہ انہیں اپنی مہارتیں آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ جب اپ اپنے ممبرز کی مدد طلب کرتے ہیں یا انہیں مدد دی جاتی ہے، تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی محنت کی قدر کی جاتی ہے۔
7۔ آخری جادوئی لفظ Thanksیعنی شکریہ ہے۔ اپنے بچوں ملازمین اور ماتحتوں کی تعریف کرنی چاہیے۔ Thanksلفظ ان کو محسوس کراتا ہے کہ وہ اہم ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی اس وقت بڑھتی ہے جب انہیں ان کی محنت کا احساس دلایا جائے۔ جب یہ کسی پراجیکٹ کو مکمل کرتے ہیں یا ان کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ خود کو کامیاب اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
آپ اپنے کام کی شروعات ایک مسکراہٹ کے ساتھ کر سکتے ہیں۔ Thanks cultureقائم کریں جہاں ہر ایک کی شراکت کو تسلیم کیا جائے اور اس کی قدر کی جائے۔
یہ وہ الفاظ ہیں جو کسی کی ذاتی زندگی اور کسی فرد ادارے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جب آپ ان الفاظ کا صحیح استعمال کرتے ہیں، تو آپ نہ صرف اپنے بچوں یا ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ایک مثبت کام کی ثقافت بھی بناتے ہیں۔ اس طرح، آپ ایک ایسا ماحول تخلیق کرتے ہیں جہاں ہر ایک اپنی قابلیت کے مطابق بڑھتا ہے اور ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ الفاظ، اگر باقاعدگی سے استعمال کیے جائیں، تو نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ دلوں میں خوشی اور اطمینان کا باعث بھی بنتے ہیں۔
آپ کے الفاظ میں بہت طاقت ہے۔ انہیں شعور کے ساتھ استعمال کریں اور دیکھیں کہ کیسے آپ کی بات چیت لوگوں کی زندگیوں میں فرق پیدا کرتی ہے۔ بات چیت کا یہ فن سیکھنے کے بعد، آپ محض الفاظ نہیں کہیں گے بلکہ ایک اثر پیدا کریں گے، جو کہ حقیقی کامیابی کا راز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button