مریم نواز کا بصارت سے محروم وی لاگر کو نئی گاڑی کا تحفہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم وی لاگر حافظ محمد علی کو ایک نئی گاڑی تحفے میں دی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے یہ گاڑی محمد علی کو دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ اور کیا آپ تحفے پر خوش ہیں؟ جس پر محمد علی نے کہا جی میں بہت خوش ہوں۔
وزیراعلیٰ نے گاڑی کی چابی محمد علی کو دی اور خود دروازہ کھول کر انہیں سیٹ پر بٹھایا۔
بعد ازاں مریم نواز نے محمد علی سے رخصت طلب کرتے ہوئے کہا میں بس آپ کی امانت آپ کے حوالے کرنے آئی تھی۔
گاڑی کا تحفہ ملنے پر بصارت سے محروم حافظ محمد علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز واقعی ماں کے جیسی ہیں۔
واضح رہے محمد علی ملک کے پہلے منفرد ویلاگر،یوٹیوبر،کرکٹر اورتبصرہ نگارہی۔ وہ گوگل پر کرکٹ کے بارے میں ماہرانہ تبصرے بھی پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے قرآن مجید حفظ کرنے کے بعد اپنے شوق اور لگن سے اردو اور انگلش زبان میں مہارت حاصل کی۔ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا