غزہ جنگ سے واپسی پر صہیونی فوجی افسر کی خودکشی
مہر خبررساں ایجنسی نے ارم نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجیوں میں نفسیاتی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ جنگ میں شرکت کرنے والے افسران اور اہلکار افسردگی اور ذہنی دباو میں مبتلا ہورہے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگ کی وجہ سے فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں ایک صہیونی افسر سانتیاگو واڈیا نے غزہ سے واپسی پر نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہوکر خودکشی کرلی ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سینکڑوں صہیونی فوجی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہوکر معالجین سے رابطہ کرچکے ہیں۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 10 فوجیوں نے غزہ جنگ کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے۔
صہیونی فوج کے جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ سے واپس آنے والے ایک تہائی فوجی نفسیاتی جنگ لڑ رہے ہیں۔