دنیا

حزب اللہ کی مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں کی بوچھاڑ، صہیونی فوجی انٹیلی جنس مرکز پر حملہ

حزب اللہ نے ہفتے کو علی الصباح تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ داغے۔

ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ صبح 2:30 بجے مزاحمت کاروں نے "تل ابیب کے مضافات میں 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ فوجی مرکز پر بیک وقت کئی راکٹ داغے۔”

گروپ اکثر اسرائیلی علاقوں میں اسرائیلی مراکز یا شہری علاقوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے شمال میں واقع علاقوں بالخصوص صفد پر بیک وقت کئی راکٹ داغے جو بار بار نشانہ بننے والا ایک اور شہر ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا کہ لبنان سے "مشتبہ فضائی اہداف” کی آمد کے بعد سائرن بجا دیئے گئے اور ایک جاری واقعے میں اہداف پر نگاہ رکھی گئی۔

 حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی بیروت پر فضائی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں پر 40 راکٹ برسائے ہیں۔

دریں اثنا صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ قصبے نہاریہ اور عکا میں سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔

صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سویرے لبنان سے یزرائیل، الکریوت اور خلیج حیفہ پر 40 راکٹ داغے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button