جرم کہانی
خواجہ سراء کی نازیبا ویڈیو وائرل، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
پشاور میں خواجہ سراء کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خواجہ سراء کیس پر خیبر پختون خوا میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خواجہ سراء کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن پشاورکے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، ملزمان کو جلد ہر صورت گرفتار کر لیا جائے گا۔