جرم کہانی

اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی ہلاک، ماں سمیت 6 ملزمان گرفتار

میرپور خاص میں اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت کی تحقیقات میں دلخراش انکشاف ہوا ہے۔ ماں سمیت 6 افراد گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ماں نے پیسوں کے لیے اپنی بیٹی کو ملزمان کے حوالے کیا تھا۔

پولیس نے لڑکی کی ماں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم اسکول ہیڈ ماسٹر کی ضمانت مسترد کردی، ضمانت مسترد ہونے پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

مواچھ گوٹھ میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے ملزم اسکول ہیڈ ماسٹر محمد حنیف کی ضمانت مسترد کردی جس پر ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button